؞   کانپور ریل حادثہ : روبی کی شادی ہونے کی خوشی غم میں تبدیل
۲۴ نومبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
مئو/کانپور (حوصلہ نیوز) : اندور پٹنہ اکسپریس کے 14 ڈبے کانپور دیہات کے پاس پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے سو سے زیادہ لوگ اپنی زندگیاں کھو چکے ہیں جبکہ 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔ انہیں متاثرہ لوگوں میں مئو کی رہنے والی روبی گپتا بھی شامل ہیں۔ پانچ سال کی مدت میں ہونے والے ریلوے حادثات میں یہ سب سے بڑا حادثہ مانا جارہا ہے۔
روبی گپتا (20 سال) اپنے والد اور بھائی بہنوں کے ساتھ اپنے گھر مئو آرہی تھی اور 1 دسمبر کو ان کی شادی بھی ہونی طے تھی۔ لیکن اس حادثہ میں ان کے والد ابھی بھی غائب ہیں اور ان کا کچھ پتہ نہیں چل پارہا ہے۔ اس حادثہ میں روبی کا ایک ہاتھ زخمی بھی ہوگیا ہے۔
اس بیچ روبی کے حوالے سے یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ ایکسیڈنٹ کے بعد روبی کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی غائب ہیں۔ روبی کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پتہ کہ ان کی شادی ہوگی یا نہیں لیکن ان کو ابھی اپنے والد کی فکر ہے اور ان کو نہیں پتہ کہ انہیں اس وقت کیا کرنا چاہیئے۔


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

8 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.